۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آیت الله سیستانی

حوزہ/ کرونا وائرس کے متاثرین کی امداد رسانی میں مصروف ڈاکٹرز. نرسس .اور ہسپتالوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سیستانی کا کہنا تھا کہ یہ وظیفہ واجب کفائی ہے.

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  کرونا وائرس کے متاثرین کی امداد رسانی میں مصروف ڈاکٹرز. نرسس .اور ہسپتالوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سیستانی کا کہنا تھا کہ یہ وظیفہ واجب کفائی ہے 
آیت اللہ العظمی سیستانی نے کرونا وائرس کے متاثرین کی مدد اورچیک اپ کرنے کو واجب کفائی قرار دے دیا.

سوال اور جواب کا متن مندرجہ ذیل ہے 
دفتر جناب آیت اللہ العظمی سیستانی السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ 
سوال : جیسا کہ آپ کے علم میں ہے آج کل کرونا وائرس کے نام سے ایک بیماری پھیلی ہوئی ہے اور آپ جانتے ہیں اسکی روک تھام کیلئے ڈاکٹرز. نرسس. اور مختلف رضا کار طبقہ اس امکان کے ساتھ کہ یہ بیماری پھیل سکتی ہے یا پھر انکی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے 
ان کے بارے میں جناب عالی کی نظر کیا ہے ؟؟
جواب : 
بسم اللہ الرحمن الرحیم 
بیماروں کو طبی سہولیات فراہم کرنا. انکی دیکھ بال. اور اس بیماری سے متعلق تمام وسائل کی فراہمی ہسپتال کے زمہ دار سمیت ڈاکٹر. اور نرسس پر واجب ہے 
لیکن عہدہ داران ضروری طور پر مریضوں کی ضرورت کی اشیاء اس بیماری کے خاتمے تک فراہم کرنے میں کردار ادا کریں اس سلسلے میں بے توجہی قابل قبول نہیں ہے 
کوئی شک نہیں ہے کہ ان عزیزوں کا تمام تر مشکلات کے باوجود یہ کام بہت بڑا کارنامہ ہے اور اس کام کی کوئی قیمت مقرر نہیں کی جا سکتی شاید اس کی اہمیت بارڈر پر دفاع وطن کی خاطر معمور افراد کے برابر ہو 
پورے اطمینانِ قلب کے ساتھ کہا جا سکتا ہے خدا انکے اس کار خیر کی دنیا میں قدردانی کرتا ہے اور آخرت میں بھی انکو ثواب سے نوازا جائے گا 
امید ہے اگر کسی کا کوئی عزیز اس راہ میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تو قیامت کے دن ثواب کے ساتھ شہید کا درجہ مل جائے گا 
ہم انکے ان اقدامات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ خدائے تعالیٰ انکو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بلائیں  ان سے دور ہوں 
إِنَّهُ سمیع مجیب.

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .